ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیجاور سوامی کے متعلق ہتک آمیز ریمارکس کے خلاف پولیس میں شکایت

پیجاور سوامی کے متعلق ہتک آمیز ریمارکس کے خلاف پولیس میں شکایت

Wed, 29 Nov 2017 13:00:48    S.O. News Service

اڈپی29؍نومبر (ایس او نیوز)دھرم سنسد اجلاس کے دوران پیجاور مٹھ کے وشوا تیرتھا سوامی کی طرف سے دئے گئے ایک بیان کے خلاف سوشیل میڈیا پر جو مہم جاری ہے اسے سوامی جی کے لئے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے پیجاور بلڈ ڈونیٹنگ ٹیم کی جانب سے انصاراحمد نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

انصاراحمد کے مطابق وشوا تیرتھا سوامی جیسی محترم اور بزرگ شخصیت کے تعلق سے جس قسم کے ریمارکس اور فوٹوز سوشیل میڈیا پر پھیلائے جارہے ہیں، وہ انتہائی ہتک آمیز ہیں۔ اس طرح کچھ لوگ امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس لئے اس طرح کی مہم چلانے والوں کو فوراً گرفتار کرناچاہیے۔اور جو لوگ اس قسم کی چیزیں شیئر کررہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔

شکایت درج کرنے کے لئے جو وفد پولیس اسٹیشن پہنچا تھا اس میں پیجاور بلڈ ڈونیٹنگ ٹیم کے عارف، ساحل، رحمت اللہ، سندیپ ، جان لوبو وغیرہ شامل تھے۔


Share: